سرگودھا شہر کے ماڈل رمضان بازار کمپنی باغ کے باہر ضلع انتظامیہ کی طرف سے آویزاں سستا رمضان بازار کی پینا فلیکس اتار لیں گئیں

بدھ 30 مئی 2018 13:52

سرگودھا شہر کے ماڈل رمضان بازار کمپنی باغ کے باہر ضلع انتظامیہ کی طرف ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) سرگودھا شہر کے ماڈل رمضان بازار کمپنی باغ کے باہر ضلع انتظامیہ کی طرف سے آویزاں سستا رمضان بازار کی پینا فلیکس اتار لیں گئیں پولیس تھانہ سٹی نے سپشل پرائس مجسٹریٹ سرگودھا راجہ لیاقت حیات کی رپورٹ پر 4 ایڈوٹرئزنگ کمپنیوں کے مالکان امیر افضل،عامر وڑائچ۔

(جاری ہے)

اسامہ حسین اور ساجد خان کے خلاف سرکاری پینا فلیکس چوری کا زیر دفعہ 379 ت پ مقدمہ درج کر لیا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق سستا رمضان بازار کے کمپنی باغ کے باہر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پبلسٹی بورڈ پر پینا فلیکس لگائے گے جو ایک رات غائب کر کے پرائیویٹ لگا دیئے گے جس کی سراغ رسانی پر معلوم ہوا کہ ایڈوٹئزنگ کمپنوں نے سرگاری طور پر آویزاں پینا فلیکس چوری کر کے دوسرے پینا فیکس لگائے دیئے ہیں۔چوری پینا فلیکس کی مالیت 45 ہزار روپے بتلائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :