جرمنی میں سیاسی پناہ نہ ملنے پر ایرانی مہاجر نے خود کو آگ لگا لی،حالت تشویشناک

سیاسی پناہ کی درخواست مستردہونے پر ایرانی مہاجر نے خودکشی کی کوشش کی،جرمن پولیس

بدھ 30 مئی 2018 13:59

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) جرمنی کے جنوب مغربی شہر گوئپنگن میں سیاسی پناہ نہ ملنے پر ایک ایرانی مہاجر نے خود کو آگ لگا لی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 35 سالہ شخص نے ایک مقامی انتظامی دفتر کی گیلری میں خود کو آگ لگائی۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق اس کا بظاہر مقصد خودکشی کی کوشش تھی۔ پولیس کے مطابق یہ شخص ہاتھ میں وہ نوٹیفیکیشن پکڑے ہوئے تھا جس میں اسے آگاہ کیا گیا تھا کہ اس کی سیاسی پناہ کی درخواست رد کر دی گئی ہے۔ اس نے وہاں کام کرنے والی دو خواتین سے مدد کی درخواست کی اور پھر اپنے بیگ سے دو بوتلیں نکال کر خود پر انڈیلیں اور آگ لگا لی۔ اس شخص کی حالت نازک بیان کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :