امریکا پاکستان میں شفاف الیکشن کی حمایت کرتا ہے، ترجمان محکمہ خارجہ

امید ہے نیا جامع لیگل فریم ورک نئی جمہوری حکومت کی منتقلی میں معاون ثابت ہوگا،ہیدرنوراٹ

بدھ 30 مئی 2018 13:59

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) امریکا دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں شفاف انتخابات کی حمایت کرتے ہیں، امید ہے نیا جامع لیگل فریم ورک جمہوری طریقے سے حکومت منتقلی میں معاون ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ہیدرنوارٹ نے کہا امریکا پاکستان میں شفاف، ذمہ دارانہ، قابل احتساب انتخابات کی حمایت کرتا ہے۔ ہیدر نوارٹ کا مزید کہا کہ پاکستان میں انتخابی اصلاحات کا قانون بن چکا ہے، امید ہے نیا جامع لیگل فریم ورک نئی جمہوری حکومت کی منتقلی میں معاون ثابت ہوگا۔ترجمان کا کہنا تھا امریکا چاہتا ہے انتخابات میں عالمی مبصرین بھی مانیٹرنگ کریں۔