پیوٹن نے امریکی مکسڈ مارشل آرٹسٹ کو شہریت دیدی

بدھ 30 مئی 2018 15:15

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) روس کے صدرولادیمیر پیوٹن نے امریکی مکسڈ مارشل آرٹسٹ جیف منسن کو روسی شہریت دیدی ہے۔منی سوٹا سے تعلق رکھنے والے جیف منسن الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپئن شپ میں حصہ لے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

روسی صدارتی محل کا کہنا تھا کہ جیف منسن کو شہریت اسپورٹس کی دنیا میں مشہور ہونے کے سبب دی گئی۔منسن نے کہا کہ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ شہریت کیوں اختیار کی،درحقیقت میں خود کو روسی محسوس کرتا ہوں۔واضح رہے کہ صدرپیوٹن امریکی باکسر رائے جانز اور اداکار اسٹیون سیگال کو بھی روسی شہریت دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :