عرفان صدیقی کا نیشنل بُک فائونڈیشن کا الوداعی دورہ،

این بی ایف بُک پارک میں یادگاری پودا لگایا

بدھ 30 مئی 2018 15:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے نیشنل بُک فائونڈیشن کے اپنے الوداعی دورے کے موقع پر این بی ایف بُک پارک ’’فراغتے و کتابے و گوشہٴ چمنے‘‘ میں یادگاری پودا لگایا اور کہا کہ پودوں کی طرح ادارے بھی آبیاری کا تقاضا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پروفاقی سیکرٹری انجینئر عامر حسن، ایم ڈی این بی ایف ڈاکٹر انعام الحق جاوید ، سیکرٹری این بی ایف اشتیاق ملک اور دیگر افسران و عملہ موجود تھے۔ ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے کہا کہ ہم عرفان صدیقی صاحب کے لگائے گئے پودوں کی آبیاری کرتے رہیں گے۔