پاکستان ریڈ کریسنٹ کی جانب سے ماڈل سکول فار بوائز G-7/4 کے طلبا کیلئے فرسٹ ایڈ ٹریننگ سیشن کا اہتمام

بدھ 30 مئی 2018 16:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی کی ہدایت پر پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی فیڈرل کیپٹل برانچ نے پی آر سی ایس، این ایچ کیو کے تعاون سے اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز G-7/4 کے طلبا کیلئے 2 روزہ فرسٹ ایڈ ابتدائی طبی امداد کے بارے ٹریننگ سیشن کا اہتما م کیا۔

(جاری ہے)

سیشن میں طلباء کو ابتدائی طبی امداد کے بارے تربیت دی گئی اور آخر میں طلباء میں فرسٹ ایڈ کٹس اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔ یہ پروگرام دیگر سکولوں میں بھی طلباء کو فرسٹ ایڈ کی تربیت بارے پروگرام جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :