شمالی کوریائی جنرل پومیو سے ملاقات کیلئے نیویارک پہنچ گئے، ٹرمپ اور شمالی کوریائی راہنما مابین ملاقات کا موضوع زیر بحث

بدھ 30 مئی 2018 22:46

پیانگیانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) شمالی کوریائی جنرل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومیو سے ملاقات کے لئے نیو یارک روانہ ہو گئے، ٹرمپ اور شمالی کوریائی راہنما مابین ملاقات کا موضوع زیر بحث رہے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے ایک جنرل آج بدھ کو نیویارک کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق جنرل کم یونگ چول واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کریں گے۔

اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان کی متوقع ملاقات کے موضوع پر بات چیت کی جائے گی۔ یہ پومپیو اور جنرل چول کے مابین تیسری ملاقات ہو گی۔ کم یونگ چول شمالی کوریائی ورکرز پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے وائس چیئرمین ہیں اور انہیں شمالی کوریائی رہنما کا معتمد بھی قرار دیا جاتا ہے۔ طے شدہ منصوبے کے تحت ٹرمپ اور ان بارہ جون کو سنگاپور میں ملیں گے۔

متعلقہ عنوان :