جرمنی ،انسانی تجارت میں ملوث افراد کے خلاف آپریشن میں تیزی ، کئی ملزمان گرفتار، شناخت سے احتراز

بدھ 30 مئی 2018 22:45

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) جرمنی میں انسانی تجارت میں ملوث افراد کے خلاف آپریشن میں تیزی آ گئی،کافی تعداد میں ملزمان گرفتار کئے گئے تاہم شناخت ظاہر نہیں کی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے مختلف صوبوں میں انسانوں کی تجارت میں ملوث افراد کے خلاف چھاپے مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ آج علی الصبح وفاقی صوبوں ہیمبرگ، لوئر سیکسنی اور شلیسوگ ہولشٹائن میں چھاپوں کے دوران مختلف گھروں اور مراکز کی تلاشی لی گئی۔

اس کارروائی میں ساڑھے تین سو پولیس اہلکاروں اور وفاقی دفتر استغاثہ کے کئی نمائندوں نے بھی حصہ لیا۔ حکام نے تاحال جاری تحقیقات کی وجہ سے گرفتار شدگان کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ پولیس نے بتایا کہ اس دوران کل دس افراد کو حراست میں لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :