ملکی معیشت کے وسیع تر مفاد میںپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے گریز کیا جائے : پیاف

بدھ 30 مئی 2018 20:00

ملکی معیشت کے وسیع تر مفاد میںپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے گریز کیا جائے۔ اوگرا کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو رد کیا جائے ۔چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے سیئنر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہزیب اکرم کے ہمراہ ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کے وسیع تر مفاد میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

ملکی معیشت پہلے ہی کئی چیلنجزسے نبرد آزما ہے پٹرولیم مصنوعات پرپہلے سے عائد لیویز اور ڈیوٹیز کو کم کر کے صارفین کو ریلیف دیا جائے۔عوام پہلے ہی پٹرولیم مصنوعات پر بھاری ٹیکسز ادا کر رہی ہے۔پٹرولیم مصنوعات صنعتوں کا اہم خام مال ہیں انکی قیمتوں میں اضافے سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہو جاتا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تھوڑا اضافہ بھی پیداواری لاگت میں گہرا اثر ڈالتا ہے۔صنعت وتجارت کے ساتھ ساتھ زراعت کا شعبہ ھی متاثر ہوتا ہے۔ چیئرمین پیاف نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کے اضافے کو ڈیوٹیز اور لیویز کم کر کے ایڈجسٹ کیا جائے۔