ضلع راولپنڈی میں 65275 کسا نوں کو رجسٹرکر لیا گیا ہے، اے ڈی سی

پاکستان میں زرا عت کے شعبے کو سا ئنسی بنیا دوں پر استوار کر نا نا گز یر ہے،رائو عاطف

بدھ 30 مئی 2018 19:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر(فنانس اینڈ پلا ننگ) را ئوعا طف رضا نے کہا ہے کہ ہماری ملکی معیشت کا دارو مدار زرا عت پر ہے، پاکستان میں زرا عت کے شعبے کو سا ئنسی بنیا دوں پر استوار کر نا نا گز یر ہے ۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ڈو یژ نل ایگر ی کلچرل ٹا سک فو رس کمیٹی کے ما ہا نہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔

اجلاس میں خالد محمود ڈ پٹی ڈا ئر یکٹر ایکسٹنشن،مجید اخترڈی او ایس بی، فرحان اسلم ڈی ایس پی کینٹ، انعام اللہ خان اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر ایکسٹنشن کلر سیداں، طا ہر محمود اے ڈی اے ٹیکسلا،بلقیس خانم ایگری کلچر آ فیسر، سعد یہ بانو اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرا عت، شا ہد صدیقی اے او را ولپنڈی، ڈا کٹر عتیق اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر لا ئیو سٹاک موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر محکمہ زرا عت کی طر ف سے ما ہا نہ کا کر دگی کی تفصیلا ت سے آگاہ کر تے ہو ئے بتا یا گیا کہ را ولپنڈی ضلع میںاب تک65275کسا نوں کو کسا ن کا رڈ کے لئے ر جسٹر کیا جا چکا ہے جس کے ذریعے وہ سبسڈی سکیمیں استعما ل کر سکتے ہیں۔

راولپنڈ ی میں اس و قت ز ر عی ادویات کی46 ر جسٹر ڈ ڈ یلرز مو جو د ہیں اور ز ر عی ادویا ت وا فر مقدار میں مو جو دہیں جبکہ فر ٹیلا ئز ر کے 18 ر جسٹر ڈ ڈ یلر ز 17 سب ڈ یلرز مو جود ہیں۔2017-18سال میں اب تک 93فر ٹیلا ئز ر سیمپل لئے جا چکے ہیں جن میں سے 78 فٹ، 01ان فٹ جبکہ14 کے رز لٹ کا ابھی انتظا ر ہے۔ محکمہ زا ر عت کی جا نب سے ای کر یڈ یٹ سکیم میں بلا سود قر ضہ کی فرا ہمی میں تا خیرکے حل کے لئے سفا رشات بھی پیش کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :