ضلع وہاڑی 14دیہی مر اکز صحت کو اڑھائی کروڑ روپے ما لیت کی جد ید تر ین الٹراسا ئونڈ مشینیں فراہم کی جا رہی ہیں، ڈی سی

بدھ 30 مئی 2018 18:58

وہاڑی۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ حکو مت پنجاب نے عوام کو اعلی معیار کی جد ید تر ین صحت کی سہو لیات فراہم کی ہیں دیہی مر اکز صحت کو بھی اپ گر یڈ کر دیا گیا ہے وہاں 24گھنٹے ڈاکٹرز مو جود ہوتے ہیں ادویات اور میڈ یکل ٹیسٹوں کی بھی مفت سہو لیات فراہم کی جا رہی ہیں انہوں نے ان خیا لا ت کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیڈ کو ارٹر ہسپتال وہاڑی میں دیہی مر اکز صحت کو جد ید تر ین الٹرا سائونڈ ، کلر آڈپٹر مشینوں کی تقسیم کے مو قع پر کیا اس مو قع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد، ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد جا وید ، ڈسٹرکٹ کو ارڈینٹر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر احمد نوازاور دیگر ڈاکٹرز اور پیرامیڈکل سٹاف بھی مو جو د تھا ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے مز ید کہا کہ ضلع وہاڑی 14دیہی مر اکز صحت کو اڑھائی کروڑ روپے ما لیت کی جد ید تر ین الٹراسا ئونڈ مشینیں فراہم کی جا رہی ہیں جس سے عام لوگوں کو فائدہ ہو گا انہوں نے اس مو قع پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈ یکل سٹاف کو ہد ایت کی کہ وہ اپنے دیہی مر اکز صحت میں بینرز لکھوا کر لگوائیں کہ الٹرا سائونڈ کی مفت سہو لت دستیاب ہے تاکہ عام لوگ اس سے مستفید ہو سکیں انہوں نے مز ید کہا کہ مریضوں کے ساتھ اچھے رویے اور حسن سلوک کے ساتھ پیش آیاجائے اور حکومت کی طر ف سے جو بھی مشینری فراہم کی جا رہی ہے اسکی حفا ظت کر نا ہم سب کی ذمہ داری ہے تا کہ حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف مل سکے۔

متعلقہ عنوان :