ڈکیتی کی دو وارداتوں میں شہری ہزاروں روپے کی نقدی سے محروم

بدھ 30 مئی 2018 19:20

ساہیوال۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) ڈکیتی کی دومختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان ہزاروں روپے کی نقدی چھین کرفرار ہوگئے ‘ پہلی واردات جی ٹی روڈ پر غربی بائی پاس کے قریب ایک پٹرول پمپ پر ہوئی، یہاں محمد حماد اپنے کیشیئر کے ہمراہ پٹرول پمپ پر تھا کہ دونامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان پٹرول ڈلوانے کے بہانے آئے اور گن پوائنٹ پر 14360روپے نقدی چھین کرفرارہوگئے، دوسری واردات 90/6-Rمیںہو ئی، یہاں جعفر علی مائی والی مسجد کے قریب نقدی لیکر مڈھالی روڈ پر بنک میں جارہاتھا کہ راستے میں 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان آئے اور گن پوائنٹ پر روک کر نقدی 69ہزارر وپے اس سے چھین کرفرارہوگئے، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :