مظفر آباد ،مسافر بس اور ٹرالہ میں تصادم ،تین افراد جاں بحق

بدھ 30 مئی 2018 20:20

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) ایم ایم روڈ پر مسافر بس اور ٹرالہ میں تصادم تین افراد جاں بحق سات شدید زخمی مسافر بس ملتان سے راولپنڈی جارہی تھی مرنے والوں میں ایک فوجی بھی شامل ہے تفصیلات کے مطابق ایم ایم روڈ اڈا بہرام خیل کے نذدیک ملتان سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس نمبری 1655کنٹینر ٹرالہ سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جن میں اسامہ ممتاز،احمدحسن فوجی سمیت ایک بچہ بھی شامل ہے جن کا تعلق ضلع لیہ سے بیان کیا جاتا ہے حادثہ میں سات افراد شدید زخمی ہوئے ہیں زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جن کو ریسکیو1122نے طبی امداد کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کردیا ہے دو زخمیوں کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرلی ہے