رمضان بازاروں میں معیاری اشیاء خوردونوش کی سستے داموں فراہمی

ماڈل ٹاون لنک روڈ، وحدت روڈ، ٹاون شپ رمضان بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی چیکنگ، موقع پر ٹیسٹ کم قیمتوں پر معیاری اشیاء خوردونوش کے بہترین سٹالز لگانے کے لیے انڈسٹری کی کاوشیں قابل تعریف ہیں‘ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

بدھ 30 مئی 2018 20:28

لاہور(این این آئی چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عامر حیات ہراج اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے رمضان بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے انڈسٹری کی طرف سے لگائے گئے سٹالز پر معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مصالحہ جات اور کیچپ سمیت مختلف اشیاء خوردونوش کے موقع پر ٹیسٹ بھی کیے۔تفصیلات کے مطابق چئیرمین اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ ماڈل ٹاون لنک روڈ، وحدت روڈ، ٹاون شپ رمضان بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی چیکنگ کی۔

انڈسٹری کی طرف سے لگائے گئے سٹالز پر معیار اور قیمتوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔یاد رہے کچھ عرصہ قبل ڈی جی فوڈ اور چئیرمین رمضان بازار کی جانب سے عوام کو براہ راست فائدہ پہچانے کے لیے تمام انڈسڑی کو رمضان بازار میں رعائتی سٹالز لگانے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

جس پر یقینی عمل درآمد کے لیے ڈی جی فوڈ نے تمام رمضان بازاروں کے متعدد دورے بھی کیے ۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے انڈسڑی کی جانب سے لگائے گئے سٹالز پر موجود مصالحہ جات اور کیچپ سمیت مختلف اشیاء خوردونوش کے موقع پر ٹیسٹ کیے گئے۔سٹالز پر اشیاء خورونوش کے بہترمعیار اور انتظامات پر چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے اظہار اطمینان کیا۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ کم قیمتوں پر معیاری اشیاء خوردونوش کے بہترین سٹالز لگانے کے لیے انڈسٹری کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ عوام تک معیاری اور سستی خوراک پہچانے کے لیے آئندہ رمضان بازار سے قبل صوبہ بھر میں انڈسٹری کی طرف سے براہ راست سٹالز لگائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :