الیکشن کمیشن ،ْنگران وزیرِاعظم سے اثاثوں کی تفصیلات طلب

نگران وزراء کو بھی عہدہ سنبھالنے کے تین روز کے اندر تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی

بدھ 30 مئی 2018 20:43

الیکشن کمیشن ،ْنگران وزیرِاعظم سے اثاثوں کی تفصیلات طلب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگران وزیرِاعظم سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں ،ْ نگران وزراء کو بھی عہدہ سنبھالنے کے تین روز کے اندر تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے نگران وزیرِاعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک اور وزراء سے ان کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے تین روز کے اندر تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔