فلسطینیوں کا 51روزہ جنگ کے بعد قابض صیہونیوں پر سب سے بڑا حملہ

اسرائیلی ٹھکانوں پر 22 میزائل فائر کئے، اسرائیل کے جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

بدھ 30 مئی 2018 21:12

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) فلسطینیوں نے 51روزہ جنگ کے بعد قابض صیہونیوں پر سب سے بڑا حملہ کر دیا ، اسرائیلی ٹھکانوں پر 22 میزائل فائر کئے گئے، حملوں میں اسرائیل کے جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینیوں نے 51 روزہ جنگ کے بعد مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر صہیونیوں کے خلاف سب سے بڑا حملہ کیا ہے جس میں اسرائیلی ٹھکانوں پر 22 میزائل فائر کئے ہیں۔

(جاری ہے)

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی اطلاع رسانی سینٹر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینیوں نے 51 روزہ جنگ کے بعد مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر صہیونیوں کے خلاف سب سے بڑا حملہ کیا ہے جس میں اسرائیلی ٹھکانوں پر 22 میزائل فائر کئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق فلسطینیوں نے مقبوضہ علاقوں پر 22 میزائل فائر کئے ہیں۔فلسطینیوں کا 51 روزہ جنگ کے بعد اسرائیل پر یہ سب سے بڑا حملہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی دفاعی میزائل سسسٹم نے بہت سے میزائلوں کو فضا میں ناکارہ بنانے کی کوشش کی لیکن اکثر میزائلوں نے اپنے ہدف کو درست نشانہ بنایا ہے۔ ابھی تک ان حملوں میں اسرائیل کے جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :