قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کرکے ہی معاشرہ میں انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے، پیر محمد تبسم بشیر

بدھ 30 مئی 2018 21:39

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) قرآن و سنت رسول ؐ کی تعلیمات کو عام کرکے ہی معاشرہ میں انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے یہی وہ پاکیزہ تعلیمات ہیں جو مردہ دلوں کو آج بھی جلا بخشتی ہیں ۔قرآن و صاحب قرآن کی تعلیمات عالمگیر ہیں تاریخ گواہ ہے کہ قرآن کو ماننے والوں نے پوری دنیا پر مثالی حکومت کی ہے آج بھی اگر ہم تعلیمات قرآن و سنت رسول ؐ کو صدق دل سے اپنالیں تو ہماری عظمت رفتہ بحال ہوسکتی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار تحریک اویسیہ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ و بانی مہتمم جامع اویسیہ کنزالایمان محلہ رسول نگر علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے پاکستان مشائخ وعلماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات ملک مظہر حسین اعوان نقشبندی کی مدرسہ آمد پر گفتگو اور دورہ تفسیر القرآن سے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرحافظ عرفان اسلام اویسی ،علی حسن قادری و دیگر بھی موجود تھے ۔

علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے کہا کہ آج امت مسلمہ جن مسائل سے دوچار ہے اس کی بنیادی وجہ قرآن و سنت سے روگردانی ہے ۔افسوس ہم نے قرآن پاک کو پڑھ کر عمل کرنے کی بجائے خیروبرکت کے لئے گھروں کی زینت بنا لیا ہے ،پوری دنیا میں ہماری تعداد اربوں میں ہے مگر نااتفاقی کی وجہ سے دشمن ہمیں چن چن کر مار رہا ہے ،یہودوہنود کے گٹھ جوڑ کا سب سے زیادہ نقصان امت مسلمہ کا ہورہا ہے مکار دشمن ہمارے مسلم ممالک کو ایک ایک کر کے نشانہ بنا رہے ہیں اور ہمارے مسلم حکمران چپ چاپ تماشا دیکھ رہے ہیں انھیں یہ نہیں پتہ کہ ایک نہ ایک دن یہ آگ ان کے گھروں کو بھی لپیٹ میں لینے والی ہے اب بھی موقع کہ تمام مسلم ممالک کے حکمران متحد ہو کر دشمن کو منہ توڑ جواب دیں اور اپنے مجبور و لاچار مسلمان بھائیوں کا ساتھ دیں ۔

متعلقہ عنوان :