آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سکھر میں کمپیوٹرایزڈ فیسلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کردیا

بدھ 30 مئی 2018 22:20

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سکھر میں کمپیوٹرایزڈ فیسلیٹیشن سینٹر کا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سکھر میں کمپیوٹرایزڈ فیسلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کردیا ہے۔ بعد ازاں ایک پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی خواجہ نے کہا کہ پولیس کے نظام کو بہت بہتر کیا ہے ۔ عوام کااعتماد بحال کرنے کے لئے پولیس کو محنت کرنا ہوگی۔ سندھ بھر میں جدید فیسلیٹیشن سینٹرز قائم کئے جارہے ہیں تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے کہا کہ محکمہ پولیس میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام چل رہا ہے ،کسی بھی شکایت پر فوری کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے ۔ میرٹ ہماری اولیں ترجیح ہے جسے ہر حال میں قائم رکھا جائے گا۔ سندھ کے آٹھ سو سے زائد تھانوں میں اکثریت کی حالت ٹھیک نہیں ہے جسکے لئے اچھی خاصی رقم درکار ہے جسکا حکومت کو آگاہ بھی کیا ہے تاہم وسائل کی کمی کے باوجودبھی فرض کی ادائیگی کو مقدم رکھنا ہے ۔پولیس افسران کو مخاطب کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس کے رویئے سے عوام پریشان ہیں اسے درست کرنے کے لئے کا م کر نے کی ضرورت ہے اندرن سندھ پولیس کے رویے سے عوام مطمعن نہیں ہر ایس ایس پی ایسے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرے ۔

متعلقہ عنوان :