حیدرآباد میں بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری

بدھ 30 مئی 2018 23:36

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) حیدرآباد میں بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو مغرب کے بعد لطیف آباد یونٹ نمبر11اور12کے باشندوں نے ٹرانسفارمر نہ لگائے جانے اور تین دن سے بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کیا اور سڑکیں بلاک کردیں‘ ٹائر نذر آتش کئے جبکہ یونٹ نمبر12کے باشندوں نے آٹو بان روڈ بلاک کردیا جس سے عوام کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ احتجاج کا سلسلہ رات گئے تک جاری تھا۔

متعلقہ عنوان :