سعودی عرب، تارکین کی ترسیل زر میں اضافہ

جمعرات 31 مئی 2018 10:00

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) سعودی مانیٹرنگ اتھارٹی نے کہا ہے کہ اپریل 2018ء کے دوارن تارکین وطن نے 11.7 ارب ریال اور سعودیوں نے 4.9 ارب ریال بیرون ملک بھجوائے۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی مانیٹرنگ اتھارٹی کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار بتایا ہے کہ رواں برس ماہ اپریل کے دوارن تارکین وطن نے 11.7 ارب ریال اور سعودیوں نے 4.9 ارب ریال بیرون ملک بھجوائے ہیں۔ مزکورہ اعدوشمار سے معلوم ہوتا ہے کہ غیر ملکیوں کی ترسیل زر میں اپریل کے دوران اضافہ اور سعودیوں کی ترسیل زر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :