بنگلہ دیش،منشیات کے مزید 14 سمگلر ہلاک

جمعرات 31 مئی 2018 10:00

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) بنگلہ دیش میں انسداد منشیات کی ملک گیر مہم کے دوران مزید منشیات کے کم از کم 14مشتبہ سمگلرزکو ہلاک کر دیا گیا۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ڈھائی ہفتے قبل شروع کی گئی اس مہم کے دوران اب تک منشیات کا کاروبار کرنے والی120 افراد ہلاک کئے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش میں حالیہ مہینوں کے دوران نشے کے لیے میتھ ایمفیٹامین نامی گولیوں کا استعمال بہت بڑھ چکا ہے، جو کئی دیگر منشیات کے ساتھ اس ملک میں ہمسایہ ریاست میانمار سے سمگل کی جاتی ہیں۔ بنگلہ دیش میں انسداد منشیات کی اس ملک گیر مہم میں مرکزی کردار جرائم کی روک تھام کے لیے سرگرم ریپڈ ایکشن بٹالین (آر اے بی) نامی فورس کے دستے ادا کر رہے ہیں۔