پریش راول نے فلم ’’سنجو‘‘میں سنیل دت کا کردار ادا کرنے پر خود کو خوش قسمت قرار دے دیا

جمعرات 31 مئی 2018 10:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) بالی وڈاداکار پریش راول نے فلم ’’سنجو‘‘میں سنیل دت کا کردار ادا کرنے پر خود کو خوش قسمت قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پریش راول راج کمار ہیرانی کی ہدایت کردہ فلم ’’سنجو‘‘ میں آنجہانی اداکار سنیل دت کا کردار ادا کر رہے ہیں جس پر ان کا کہنا ہے کہ یہ کردار ادا کرنا میرے لئے باعث فخر اور خوش قسمتی کا باعث ہے، فلم میں رنبیر کپور سنجے دت کا کردار ادا کر رہے ہیں،فلم کی دیگر کاسٹ میں منیشا کوئرالہ، وکی کوشل، سونم کپور اور دیا مرزا شامل ہیں۔ فلم 29جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :