چینی وزیر اعظم کی زیر صدارت ریاستی کونسل کا اجلاس، اقتصادی اصلاحات کا جائزہ لیا گیا

جمعرات 31 مئی 2018 11:10

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے ریاستی کونسل کے ایک اجلاس کی صدارت کی۔چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق مذکورہ اجلاس میں بیرونی سرمایہ کاری کے موثراستعمال کے لئے اقدامات کا تعین کیا گیا۔ ان اقدامات میں مزید کھلے پن کے ذریعے معیشت کے ڈھانچے کی بہتری ،وسیع پیمانے پر زندگی میں روز مرہ استعمال ہونے والی اشیا پر درآمدی محصولات میں کمی اور معذور بچوں کے علاج معالجے کے لئے امدادی نظام قائم کرنا شامل ہیں۔

منڈی میں رسائی کے لئے نرم پالیسی اپنائی جائے گی اس کے علاوہ مستقبل میں بیرونی سرمایہ کاروں کی چین میں خام تیل اور خام لوہیکی تجارت میں حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ علاوہ ازیں بیرون ممالک و علاقوں سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت افراد کے چین میں ورک پرمٹ کے طریقہ کار کوبھی آسان بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ بیرونی سرما یہ کاروں کے حقوق کا تحفط اور قومی سطح پر ترقیاتی زونز میں بیرونی سرما یہ کاری کے استعمال پر زور دیا جائے گا۔

اجلاس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ روز مرہ زندگی میں استعمال ہونے والی اشیا پر درآمدی محصولات میں کمی سے شہریوں کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گا اوردوسری طرف چین کی اندرونی صنعتوں کی منڈی میں بھی اپنی مسابقت کی صلاحیت بڑھ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :