چینی مصنوعات پر درآمدی ٹیکس لگانے کے امریکی اقدام کا سخت جواب دیا جائے گا، چین

جمعرات 31 مئی 2018 11:10

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) چین نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے چینی اشیاء پر بھاری محصولات لگانے کے اپنے منصوبوں پر عمل کیا تو وہ اس کا جواب دے گا۔

(جاری ہے)

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ بیجنگ میں ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے مجوزہ محصولات کے حوالے سے کہا کہ امریکی انتظامیہ نے اپنے سابقہ موقف کو تبدیل کر کے بین الاقوامی تعلقات میں اپنی ساکھ گنوا دی ہے۔ ترجمان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ چین تجارتی جنگ سے نہیں ڈرتا اور اگر اس پر محصولات لگائے گئے تو وہ پوری قوت سے جواب دے گا۔وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ وہ 15 جون کو ان اشیا کی فہرست کا اعلان کرے گا جن پر بعد میں جلد ہی ٹیکس نافذ ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :