ڈیرن سیمی کے پشتو ٹوئیٹس نے ایک بار پھر فینز کے دل جیت لیے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 31 مئی 2018 13:16

ڈیرن سیمی کے پشتو ٹوئیٹس نے ایک بار پھر فینز کے دل جیت لیے
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے پشتو میں ٹوئیٹ کرکے تحریر کیا کہ پشتو مجھے میری والدہ نے سکھائی .اس لیے پشتو زبان سے مجھے ماں جیسا پیار ہے اور اس پشتو زبان کے حوالے سے دن پر سب کو مبارکباد.

(جاری ہے)

جواب میں ڈیرن سیمی نے پشتو ٹوئیٹ کیا کہ وہ پشتو زبان زیادہ لکھ نہیں سکتے لیکن وہ بول اور کچھ کچھ سمجھ ضرور سکتے ہیں. اور آپ (جاویدآفریدی) کہ بات سے متفق ہے اور مبارکباد دیتے ہیں .ڈیرن سیمی نے کہا کہ پشتو زبان انہیں فینز کے دل کے مزید قریب لاتی ہے.جس پر جاوید آفریدی نے ان کا شکریہ ادا کیا .جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی جس میں وہ زلمی اور پاکستان فینز کو کہ رہے ہیں کہ میں آپ سب سے بہت پیار کرتا ہوں

ڈیرن سیمی کے پشتو ٹوئیٹس نے ایک بار پھر فینز کے دل جیت لیے

متعلقہ عنوان :