سعودی عرب؛100نیپالی کا ایک ساتھ قبول اسلام،ریاض کا خیر مقدم

جمعرات 31 مئی 2018 14:04

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) سعودی عرب کی ایک کمپنی کے 100نیپالی کارکنان نے اجتماعی طور پر حلقہ بگوش اسلام ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ روز دارالحکومت ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعوة سینٹرکے ڈائریکٹر شیخ فواد الرشید نے کہا کہ 100نیپالیوں نے اجتماعی طور پر اسلام قبول کرلیا ہے،مملکت میں اب تک اتنی بڑی تعداد میں اجتماعی طور پر کبھی بھی غیر مسلم حلقہ بگوش اسلام نہیں ہوئے۔