کم جونگ ان کے مشیر کی مائیک پومپیو سے ملاقات،

12جون کی ملاقات پر تبادلہ خیال جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے پرعزم ہے،امریکی وزیرخارجہ کی گفتگو

جمعرات 31 مئی 2018 14:12

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) امریکہ کے وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے دستِ راست سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں رہنماو?ں نے 12 جون کو سنگاپور میں ہونے والی ممکنہ سربراہ ملاقات پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق پومپیو اور کم یونگ چول کی ملاقات نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے صدر دفتر کے نزدیک واقع ایک فلیٹ میں ہوئی۔

ملاقات کے بعد اپنے ٹوئٹ میں امریکی وزیرِ خارجہ نے لکھا کہ کم یونگ چول کے ساتھ کھانے پر ہونے والی ان کی ملاقات اچھی رہی ہے۔دونوں رہنماوں نے ملاقات سے قبل اور بعد میں فلیٹ کے باہر جمع صحافیوں سے گفتگو نہیں کی۔اپنے ٹوئٹ میں امریکی وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ امریکہ جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :