محکمہ زراعت کی سبز مرچ کے کاشتکاروں کو فصل کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کی ہدایت

جمعرات 31 مئی 2018 14:55

فیصل آباد۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) محکمہ زراعت نے سبز مرچ کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مرچ کی فصل کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی و تدارکی اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ گرین چلی کی فصل کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ موسم گرما کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی گرین چلی کے پتوں کے مڑائو کی وجہ سے فصل کے پتے چڑ مڑ ہو جاتے ہیں جس سے پھول جھڑنے کاعمل شروع ہوجاتا ہے اور جو پھل بن رہا ہوتا ہے وہ بھی سائز میں چھوٹا رہ جاتا ہے۔

انہوںنے بتایاکہ مرچ کے تنے کا گلائو کے حملے سے پودے کا تنا زمین کی سطح کے بالکل قریب سے گل جاتا ہے جس سے بعد ازاں سارا پھول سوکھ جاتا ہے، اس بیماری کا حملہ زیادہ تر نچلی سطحوں پر ہوتا ہے لہٰذا سبز مرچ کے کاشتکار اس جانب خصوصی توجہ دیں اور اگر کسی بیماری کی علامت ظاہر ہو تو فوری طور پر اس کا تدارک یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :