محکمہ زراعت کی بینگن کی فصل کو ضرررساں کیڑوں سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

جمعرات 31 مئی 2018 14:55

فیصل آباد۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) محکمہ زراعت نے بینگن کی فصل کو تنے کی سنڈی ، پھل کی سنڈی ، چست تیلے ، سست تیلے ، سفید مکھی اور جوؤں کے حملہ سے بچانے کیلئے فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کاشتکار بینگن کی فصل کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنائیں اور اسے ضرررساں کیڑوں کے حملہ سے بچانے کیلئے بھی فوری تدارکی انتظامات کریں تاکہ انہیں مالی نقصان کاسامنا نہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ تنے اور پھل کی سنڈی کے حملہ کی صورت میں فصل پر لارسبین یا طال سٹارکو چار سے پانچ سی سی فی لیٹر پانی میں ڈال کر سپرے کیا جائے، اسی طرح چست تیلے کے تدارک کیلئے ٹیماران یا سنڈا فاس ، سست تیلے سے بچائو کیلئے ایڈوانٹیج یا ڈیلٹافاس ، سفید مکھی سے بچائو کیلئے موسپیلان یا پولو 4 سے 5 سی سی فی لیٹر ، جوؤں کے حملہ کی صورت میں فینٹروتھیان 4 سے 5سی سی فی لیٹر ملا کر سپرے کیاجائے تاکہ پھل کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :