گیزپروم کے سہ ماہی خالص منافع میں 11.4 فیصد اضافہ

جمعرات 31 مئی 2018 15:16

گیزپروم کے سہ ماہی خالص منافع میں 11.4 فیصد اضافہ
ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) روس کی قومی آئل اینڈ گیس کمپنی گیزپروم کے سہ ماہی خالص منافع میں 11.4 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی بڑی وجہ یورپ کے لئے روسی قدرتی گیس کی سپلائی بڑھنا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو گیزپروم کے مطابق جنوری سے مارچ کی سہ ماہی میںان کو 371.6 بلین روبلز(5.9 بلین ڈالر) کا خالص منافع اوراس عرصہ کے دوران ان کو 467 بلین روبلز کا آپریٹنگ پرافٹ حاصل ہوا ہے جو گذشتہ سال کے اس عرصہ کے مقابلے 59 فیصد زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :