سرگودھا، گھریلو ناچاقی پر باپ نے بیٹے کو کلہاڑی سے موت کے گھاٹ اتار دیا

جمعرات 31 مئی 2018 17:41

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) سرگودھا کے نواح میں گھریلو ناچاقی پر باپ کے ہاتھوں بیٹا مارا گیا۔ذرائع کے مطابق قصبہ میلہ کے علاقہ بچہ کلاں میں گھریلو ناچاقی میں اچانک جھگڑا پر باپ منیر احمد نے 30 سالہ بیٹے غلام عباس کو کلہاڑی سے پے درپے وار کر کے موت کے گھاٹ آتاردیا اور فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

مقتول غلام عباس کی اڑھائی ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔پولیس تھانہ میلہ نے مقتول کے بھائی پرویزکی اطلاع پر نہر پل کے قریب نعش برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :