اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کے موقع پر 3 سو 50 ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کردیے
نئے کرنسی نوٹوں کی حتمی مالیت کے بارے میں عیدالفطر کے بعد ہی بتایا جاسکتا ہے، کیوں کہ نئے نوٹوں کی طلب میں ہر سال اضافہ ہورہا ہے، چناچہ نئے نوٹوں کی رسد 3 سو 50 ارب روپے سے زائد ہوسکتی ہے، ترجمان اسٹیٹ بینک
جمعرات 31 مئی 2018 19:54
(جاری ہے)
اس ضمن میں اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کے حصول کے لیے طریقہ کار بھی وضع کیا ہے جو بظاہر کم مالیت کے نوٹ کے خواہشمند افراد کے لیے پیچیدہ ہے، لیکن طلب کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ عوام نئے نوٹ حاصل کرنے کے لیے کسی بھی طریقے پر عمل کرنے کے لیے تیارہیں۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نوٹ کے خواہشمند افراد ایک ایس ایم ایس میسج 8877 پر بھیجیں گے، اس میسج میں اپنا 13 اعداد پر مشتمل قومی شناختی کارڈ نمبر یا اسمارٹ کارڈ نمبر اور برانچ نمبر لکھیں گے، مثلاً [1234567891234 KHI005], اور اسے 8877 پر بھیج دیں گے۔اس میسیج کے جواب میں مذکورہ شخص کو ایک میسج موصول ہوگا جس میں ایک کوڈ، ای-برانچ کا پتا اور کوڈ کی معینہ مدت بتائی جائے، عمومی طور پر یہ کوڈ ایس ایم اسی کی تاریخ کے بعد سے 2 دن تک دستیاب ہوتا ہے۔اس کے بعد صارف اپنے قومی شناختی یا سمارٹ کارڈ کی کاپی، 8877 سے میسج میں موصول ہونے والے کوڈ کے ہمراہ متعلقہ بینک کی ای-برانچ سے نئے نوٹ حاصل کرنے کے لیے رابطہ کرسکتا ہے۔واضح رہے ایک شخص انفرادی طور پر 10 روپے مالیت کے 3 پیکٹ، جبکہ 50 اور 100 روپے مالیت کے صرف ایک ایک پیکٹ حاصل کرسکتا ہے۔ترجمان اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ نئے کرنسی نوٹ اسٹیٹ بینک اور بینکنگ سروس کارپوریشن کے 16 ذیلی دفاتر اور کمرشل بینکوں کی مخصوص برانچوں میں دستیاب ہوں گے، جنہیں ای-برانچ کہا گیا ہے۔خیال رہے کہ ای- برانچ کا نمبر، عمومی برانچ کوڈ اور سوئفٹ کوڈ سے مختلف ہوتا ہے۔یاد رہے کہ موبائل فون سروس سے نئے کرنسی نوٹ یکم جون 2018 سے 14 جون 2018 تک حاصل کیے جاسکتے ہیں، اس سلسلے میں ملک بھر کے ایک سو 32 شہروں میں موجود ایک ہزار 5 سو 35 ای-برانچوں پر یہ سہولت فراہم کی جارہی ہے۔کرنسی نوٹ کے حصول کے لیے بھیجے جانے والے ایس ایم ایس پر ڈیڑھ روپے فی ایس ایم ایس کے چارجز لاگو ہوں گے۔اس سلسلے مخصوص ای برانچوں کا آئی ڈی نمبر اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ http://www.sbp.org.pk ، پاکستان بینکنگ ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ http://www.pakistanbanks.org، اور کمرشل بینکوں کی ویب سائٹ سے معلوم کیا جاسکتا ہے۔جبکہ مذکورہ آئی ڈی نمبر نوٹ کے حصول کے لیے مختص برانچوں کے باہر نمایاں طور پر آویزاں بھی کیا جائے گا۔خیال رہے گزشتہ برس 3 سو 42 ارب روپے کے نئے نوٹوں میں 100 روپے اور اس سے کم رقم کے 40 ارب روپے مالیت کے نوٹ جبکہ 500 اور اس سے زائد رقم کے 2 سو 96 ارب روپے مالیت کے نوٹ جاری کیے گئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،سینیٹر علی ظفر
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.