جیکب آبادمیں نوجوان شیخ اتحادکی مفت میڈیکل کیمپ 632افراد کی ٹیسٹ کیئے گئے

افراد یرقان میں مبتلا پائے گئے متاثرہ مریضوں کو مفت میں تین ڈوزلگائیں گے ،منصب شیخ

جمعرات مئی 20:33

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء)جیکب آبادمیں نوجوان شیخ اتحادکی مفت میڈیکل کیمپ 632افراد کی ٹیسٹ کیئے گئے 80افراد یرقان میں مبتلا پائے گئے متاثرہ مریضوں کو مفت میں تین ڈوزلگائیں گے :منصب شیخ صدر تفصیلات کے مطابق نوجوان شیخ اتحاد کی جانب سے مختلف اوقات میں لگائی گئی تین مفت میڈیکل کیمپ میں 632افراد کی مفت یرقان کی ٹیسٹ کی گئی جن میں سے 80سے زائد افراد جن میں مردوخواتین اوربچے شامل ہیں میں ہیپاٹائٹس سی کے مرض میں مبتلا پائے گئے ہیں یہ بات نوجوان شیخ اتحاد کے صدر منصب شیخ نے صحافیوںکو بتائی انہوںنے کہاکہ متاثرہ مریضوں کو مفت تین ڈوزلگائے جائیں گے جبکہ دیگر افراد کو ویکسین کی جائے گی نوجوان شیخ اتحاد عوامی خدمت کے جذبے کے تحت دن رات مصروف عمل ہے نوجوان اگرفلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں تو کوئی بھی پریشان نہیں رہے گا