علی امین گنڈاپور نے وفاق پر چڑھائی کی تو قانون حرکت میں آئے گا ،فیصل کریم کنڈی

وزیراعلی کے پی کے بیان کی نفی کرتا ہوں۔ بڑی پوسٹ پر جب چھوٹے بندے کو بٹھایا جائے تو ایسا ہی ہوتا ہے،گورنر خیبر پختونخوا کوشش ہوگی کہ صوبے میں وفاق کا وکیل بنوں اور صوبے ومرکز میں پل کا کردار ادا کروں،مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو

منگل 7 مئی 2024 17:14

علی امین گنڈاپور نے وفاق پر چڑھائی کی تو قانون حرکت میں آئے گا ،فیصل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2024ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور وفاق پر چڑھائی کا بیان دیتے ہیں تو قانون حرکت میں آئے گا۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد پہلی بار کراچی پہنچے تو بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دوٹوک الفاظ میں قانون کی پاسداری کی بات کی۔

گورنر فیصل کریم نے کہا کہ پاکستان میں ہر شہری آزاد ہے اور کوئی کسی کو کہیں آنے جانے سے نہیں روک سکتا، تاہم ملک میں آئین اور قانون موجود ہے، اگر وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور وفاق پر چڑھائی کرنے کا بیان دیتے ہیں تو پھر قانون بھی حرکت میں آئے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی ایسی حرکتیں کر رہے ہیں کہ ان کی حکومت کو ختم کیا جائے۔

علی امین سے درخواست کروں گا کہ وہ آئین پڑھ لیں۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے قریبی ساتھیوں کو سائیڈ لائن کیا اور وہ کچھ چیزیں چھپانا چاہتے ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے بیان کی نفی کرتا ہوں،بڑی پوسٹ پر جب چھوٹے بندے کو بٹھایا جائے تو ایسا ہی ہوتا ہے۔ اپنی نالائقی اور کوتاہی کو چھپانے کے لیے ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں،ہم نفرتوں کا خاتمہ کریں گے اور پوری کوشش ہوگی کہ نفرت کے بجائے محبتیں بانٹوں۔

گورنر کے پی نے کہا کہ ملک کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں جب کہ صوبے کی گورننس بھی زیادہ بہتر نہیں ہے۔ وزیر اعلی اپنے ضلع نہیں جا سکتے تو صوبے میں امن و امان کا اندازہ لگا سکتے ہیں،ان سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنے شہدا کو انصاف دلوائیں۔فیصل کریم نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ صوبے میں وفاق کا وکیل بنوں اور صوبے ومرکز میں پل کا کردار ادا کروں کیونکہ دوریوں سے مشکلات عوام کو ہوں گی۔

انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو سپورٹ کریں گے جب کہ کے پی کے بقایاجات کیلیے ہر فورم پر مقدمہ لڑیں گے، ایسی کوشش نہیں کروں گا کہ صوبے اور مرکزمیں ہمارا کیس کمزور ہو۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میں ہر جماعت کے لیڈر کے پاس خود چل کر جاں گا اور مولانا فضل الرحمان سے درخواست کروں گا وہ کہ بھی گورنر ہاس تشریف لائیں۔