سپریم کورٹ ، میڈیا کمیشن کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی

جمعرات 31 مئی 2018 20:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) سپریم کورٹ نے میڈیا کمیشن کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین پیمرا کی تقرری کا معاملہ چیف جسٹس کے نوٹس میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی ہے، جمعرات کوجسٹس فیصل عرب اورجسٹس منیب اختر پر مشتمل دو رکنی بنچ نی میڈیا کمیشن کیس کی سماعت کی، ا س موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا وقار نے عدالت کو بتایا کہ کابینہ نے پیمرا قانون میں ترمیم کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد معاملہ پارلیمنٹ کو بھیج دیا گیا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالت کی ہدایت کے پیش نظر چیئرمین پیمرا کی تقرری کا عمل مکمل کرلیاگیاہے، تاہم الیکشن کمیشن نے اس تقرری کانوٹس لے لیا ہے، جس پرجسٹس فیصل عرب نے ہدایت کی کہ چیئرمین پیمرا کی تقرری کا معاملہ چیف جسٹس نوٹس میں لایا جائے مزید سماعت عید الفطر کے بعد تک ملتوی کردی گئی۔