راولپنڈی، مسلم لیگ ن کے متوقع امیدوار سجادخان کی جانب سے حلقہ کی عوام کیلئے آج ہوٹل اسکوائرکمیٹی چوک میں ایک گرینڈافطارڈنرکااہتمام کیاگیاہے

جمعرات 31 مئی 2018 20:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماسابق نائب تحصیل ناظم اورپنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 11سے متوقع امیدوار سجادخان کی جانب سے حسب روایت مسلم لیگ ن کے رہنمائوں ،کارکنوں اورحلقہ کے عوام کے اعزازمیں کل یکم جون بروزجمعة المبارک کوشام 6بجے ہوٹل اسکوائرکمیٹی چوک راولپنڈی میں ایک گرینڈافطارڈنرکااہتمام کیاگیاہے جس میں مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفرا لحق ،وفاقی وزیرڈاکٹرطارق فضل چوہدری ،سینیٹرچوہدری تنویرعلی خان ،سینٹرچوہدری جعفراقبال ،ایم این اے راجہ جاوید اخلاص ،ایم این اے ملک ابراراحمدمیئرراولپنڈی میونسپل کارپوریشن سردارنسیم خان ،امیدوارحلقہ این اے 60بیرسٹردانیال تنویرچوہدری مختلف وفاقی وصوبائی وزراء سمیت ارکان قومی وپنجاب اسمبلی مختلف مرکزی، صوبائی اورمقامی رہنماء ،شہرکی یونین کونسلوں کے چیئرمین، ،وائس چیئرمین ،کونسلرزکنٹونمنٹ بورڈراولپنڈی وچکلالہ کے وائس چیئرمین اورممبران کے علاوہ راولپنڈی کے غیورعوام کی کثیرتعدادشر کت کرے گی