حیدرآباد ، سائیکل کے گودام میں آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر

جمعرات 31 مئی 2018 21:47

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) حیدرآباد میں سائیکل کے گودام میں آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کی سائیکلیں اور ان کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ، اسٹیشن روڈ حیدرآباد میں سائیکل کے گودام میں آگ لگ گئی جس پر فائربرگیڈ نے بمشکل قابو پایا آگ لگنے کا سبب ابتدائی طور پر بجلی کا شارٹ سرکٹ بتایا گیا ہے آگ سے ہزاروں روپے مالیت کی سائیکلیں اور ان کے پارٹس جل کر خاکستر ہو گئے -

متعلقہ عنوان :