اسلام آباد پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 10 ملزمان گرفتار اسلحہ معہ ایمونیشن اور مال مسروقہ برآمد

جمعرات 31 مئی 2018 21:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) اسلام آباد پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 10 ملزمان کو گرفتار کرکے ان قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکل، موبائل فون، اسلحہ معہ ایمونیشن اور مال مسروقہ برآمد کر لیا، ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لئے، مزید تفتیش جاری ہے جبکہ پیشہ ور بھکاریوں کی گرفتاری کیلئے چلائی نے والی مہم کے دوران اسلام آباد پولیس نے شہر کے مختلف علا قوں سے 69 بھکاریوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

ایس ایس پی اسلام آباد نجیب الر حمان بگوی نے کہا کہ تمام پولیس افسران جرائم کے انسداد کیلئے ٹھوس اقدامات بروئے کار لائیں اور جرائم پیشہ افراد کی گرفتار ی کو یقینی بناتے ہوئے شہریوں کی ہر ممکن مدد کریں۔

(جاری ہے)

وفاقی پولیس کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی اسلا م آباد نجیب الرحمان بگوی نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں ،ان احکامات روشنی میںاسلام آباد پولیس نے 10ملزمان کو گرفتار کر لیا، تھانہ کو رال پولیس کے سب انسپکٹر عبدالو حید معہ ٹیم نے مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث تین ملزمان نعمان ، شرجیل اور یا سر سے مسروقہ مو ٹر سائیکل اور مو با ئل فون برآمد کرلیا۔

تھا نہ گو لڑ ہ پولیس کے اے ایس آئی غلا م عبا س نے چوری میں ملوث ملزم ابوسفیان کو گرفتار کرکے اس سے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا، تھا نہ نو ن پولیس کے اے ایس آئی ظفر اقبال نے بغیر اجا زت پٹر ول و ڈیزل فروخت کر نے پر ملزم محمد شفیق کو گرفتار کر لیا جبکہ اے ایس آئی محمد نیا زنے ملزم فرخ حیدر سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمدکر لیا، سی آئی اے پولیس کے سب انسپکٹر ظفر اقبا ل اور اے ایس آئی افتخار احمد نے دو ملزمان امیر زمان اور بلا ل خا ن سے دو عدد پسٹل معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، تھا نہ شہزاد ٹائون پولیس کے اے ایس آئی مو من خا ن نے ملزم محمداسما عیل سے پسٹل 30بو ر معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

تھا نہ لو ہی بھیر پولیس کے اے ایس آئی تنو یر رضا نے ملزم غلا م مر تضی سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ، ، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ،جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کیلئے چلائی نے والی مہم کے دوران اسلام آ باد پولیس نے شہر کے مختلف علا قوں سے 69 بھکاریوں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی۔ ایس ایس پی اسلام آباد نجیب الرحمان بگوی نے کہا کہ تما م پولیس افسران جرائم کے انسداد کیلئے ٹھوس اقدامات بروئے کار لائیں اور جرائم پیشہ افراد کی گرفتار ی کو یقینی بنا تے ہو ئے شہریوں کی ہر ممکن مدد کریں۔