امریکی صدرٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں بچوں کیساتھ گالف کھیلی

جمعرات 31 مئی 2018 22:32

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں بچوں کے ساتھ گالف کھیلا اور خوب انجوائے بھی کیا ۔

(جاری ہے)

صدر ٹرمپ بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں میں بھی شاید مقبول ہونے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں گزشتہ روز انہوں نے وائٹ ہاوس میں اسپورٹس اور فٹنس ڈے منایا۔اسپورٹس ڈے میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس قسم کی تقریبات کا مقصد نوجوانوں میں فٹنس اور کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے ۔تقریب میں جہاں ڈھیر سارے بچے موجود تھے ، وہیں گالف کا اہتمام دیکھ کر ٹرمپ بھی رہ نہ سکے اور ساوتھ لان میں انہوں نے بچوں کے ساتھ گالف کھیلی اور خوب انجوائے کیا ۔

متعلقہ عنوان :