بحرین، سرمایہ کاروں کے لئے خوشخبری، 10سالہ اقامہ جاری کیا جائے گا

جمعرات 31 مئی 2018 22:55

بحرین، سرمایہ کاروں کے لئے خوشخبری، 10سالہ اقامہ جاری کیا جائے گا
مانامہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) بحرین حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے خوشکن تجویز پر غور کر رہی ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو 10سالہ اقامہ دیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکومت بحرین غیر ملکی سرمایہ کاروں کو 10سالہ اقامہ جاری کرنے کی تجویز پر غور کرنے لگی۔ قطر اور متحدہ عرب امارات اس قسم کا فیصلہ پہلے ہی کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

بحرین کے سرکاری خبررساں ادارے نے اطلاع دی ہے کہ بحرینی ولی عہد امیر سلمان بن حمد آل خلیفہ نے وزیر داخلہ شیخ راشد آل خلیفہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ قانون کا ایسا مسودہ تیار کریں جسکے بموجب غیر ملکی سرمایہ کاروں کو نجی کفالت پر 10سالہ اقامہ جاری کیا جاسکے۔ بحرین وغیرہ خلیجی ممالک میں غیر ملکی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ3سالہ مختصر مدتی اقامہ جاری کیا جارہا ہے۔ امارات نے اسی ماہ غیر ملکی سرمایہ کاروں او رمختلف شعبوں کے ماہرین کو 10سالہ اقامے جاری کرنے کے قانون کی منظوری دی ہے۔

متعلقہ عنوان :