شامی صدر کی امریکی حمایت یافتہ کرد جنگجوئوں کو دھمکی ،علاقہ خالی کیا جائے ورنہ طاقت کا استعمال ہو گا

جمعرات 31 مئی 2018 22:55

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) شامی صدر بشار الاسد نے امریکی حمایت یافتہ کرد جنگجوئوں کو دھمکی دے دی، ایس ڈی ایف علاقہ خالی کرے ورنہ طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شامی صدر بشارالاسد نے امریکی حمایت یافتہ کرد جنگجوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

(جاری ہے)

اسد نے رشیا ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پہلی کوشش یہ ہو گی کہ سیریئن ڈیموکریٹک فورس (ایس ڈی ایف) سے مذاکرات کرتے ہوئے مسئلے کو حل کیا جائے۔

ان کے بقول تاہم دوسری صورت میں ایس ڈی ایف سے علاقے واپس لینے کے لیے طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔ کرد جنگوں پر مشتمل ایس ڈی ایف کے زیر قبضہ شمالی شام کے کئی علاقے ہیں۔ ساتھ ہی اسد نے امریکا سے فوری طور پر شام سے نکل جانے کا مطالبہ کیا ہے۔