خانیوال میں کسان اتحاد کے زیر اہتمام میپکو کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ

ٹیوب ویل کے بلوں میں رعائیت دینے کا مطالبہ

جمعرات 31 مئی 2018 22:58

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) کسان اتحاد کے زیر اہتمام میپکو کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ ٹیوب ویل کے بلوں میں رعائیت دینے کا مطالبہ احتجاج و دھرنا سخت گرمی میں جاری خانیوال درجنوں کاشتکاروں نے ایس ای میپکو دفتر نیازی چوک کے قریب ڈنڈا بردار جلوس نے دھرنا دے دیا میپکو کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی کسان اتحاد کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ ان کے ٹیوب ویلوں کے کنکشن بلا وجہ منقطع کیے جا رہے ہیں اگر میپکو حکام نے یہ ہی رویہ رکھا تو دفتر میں داخل ہو کر نہ صرف دھرنا دیںگے بلکہ ہر طرح کا کام معطل کر دیں گے آج کاشتکار معاشی جنگ لڑنے پر مجبور ہیں قرضوں کے بوجھ تلے دب جانے والے کاشتکار اب مزید بوجھ برداشت نہیں کر سکتے ڈنڈا برار جلوس کے شرکاء ایس ای میپکوکے دفتر نیازی چوک کے قریب زبردست نعرہ بازی کرتے رہے اس موقع کسی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود تھی کسانوں نے سخت گرمی میں دھرنا جاری رکھا ہواتھا ۔

متعلقہ عنوان :