عوام 2018کے انتخابات میں بہروپیوں کو مسترد کردیں گے،زاہد سلیم باجوہ ایڈووکیٹ

تحریک انصاف عمر ان خا ن کو وزیر اعظم منتخب کر کے ملک وقو م میں تر قی و خوشحا لی کا نیا دور لا ئے گی، گفتگو

جمعرات 31 مئی 2018 22:59

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) سابق جنرل سیکرٹر ی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن و رہنما پاکستان تحریک انصاف و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 38زاہد سلیم باجوہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کو سبزباغ دکھانے والے اپنے اقتدار کے پانچ سال پورے کرکے اب دوبارہ انہیں بے وقوف بنانے کے لیے مختلف روپ دھار کر مسیحائی کاڈھنڈوراپیٹ رہے ہیں۔

عوام 2018کے انتخابات میں ان بہروپیوں کو مسترد کردیں۔عو ام آئند ہ انتخا با ت میں نو از شر یف کو بر ی طر ح مسترد کر دے گی۔اور قا ئد تحریک انصاف عمر ان خا ن کو وزیر اعظم منتخب کر کے ملک وقو م میں تر قی و خوشحا لی کا نیا دور لا ئے گی۔ ان خیالات کا اظہار سابق جنرل سیکرٹر ی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن و رہنما پاکستان تحریک انصاف و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 38زاہد سلیم باجوہ ایڈووکیٹ نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رمضا ن المبا رک کے مقدس مہینے میں فر وٹ غریب عو ام کی پہنچ سے دور ہو چکا ہے ۔لیکن صو با ئی وزراء ،کمشنر ،ڈپٹی کمشنر اور دیگر ارکا ن اسمبلی فو ٹو سیشن کرا نے میں مشہور ہیں ۔بیروزگا ری کی چکی میں پسی ررہے ہیں ۔پٹرول اور ذیز ل کی قیمتو ں میں اضا فے سے ملکی معیشت تبا ہ و بر با د ہو چکی ہے۔مسلم لیگ (ن) اپنے انتخا بی وعدے پو رے کر نے میں بری طرح نا کا م ہوچکی ہے۔ملک میں بجلی مہنگا ئی اور پا نی کا شد ید بحر ان ہے۔