Live Updates

25 جولائی کا سورج تحریک انصاف کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا، خان وزیر خٹک

جمعرات 31 مئی 2018 23:07

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) تحریک انصاف حلقہ پی پی 5 کے امیدوار خان وزیر خٹک نے کہاکہ 25 جولائی کا سورج قائد تحریک انصاف عمران خان کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا عوام ووٹ کی طاقت سے نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے 100 روزہ ایجنڈا پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ثابت ہوگا چوروں اورلیٹروں کی آئندہ عام انتخابا ت میں ضمانتیں ضبط کروادیں گے فا ٹا انضمام بل کے مخالفین مودو ی اور افغانی پالیسی کی ترجمانی کررہے ہیں فاٹا کے غیور اور با شعور لوگوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی قائد تحریک انصاف عمران خان کی کامیابی کا پہلا نکتہ آغاز ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ 2018ء ا لیکشن میں دھاندلی اور مینڈیٹ چورانے والوں کا محاسبہ کریں گے تحریک انصاف دو تہا ئی اکثریت سے کامیاب ہو گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات