وفاقی حکومت کی مدت مکمل، نیب نے طلبی اور انکوائری سے بڑھ کر کام کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی‘ ذرائع

جمعرات 31 مئی 2018 23:08

ْ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) وفاقی حکومت کی مدت مکمل، نیب نے طلبی اور انکوائری سے بڑھ کر کام کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیب نے کر پشن کے مختلف سکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث سیاستدان کے خلاف عام انتخابات پہلے سے کاروائیوں کو مزید سخت کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے جسکے لیے نیب کی جانب سے چوہدری برادران، سعد رفیق اور سلمان رفیق کے علاوہ دیگر اہم شخصیات کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے سمری تیار کرلی گئی ان میں احد چیمہ، نجم شاہ اور علی جان سمیت 25 افراد شامل ہیںاور اس بات کا قومی امکان ہے کہ وہ آئندہ چند روز میں یہ سمر ی نگران حکومت کو ارسال کر دیں گے جسکے بعد انکے نام ای سی ایل میں شامل ہوجائیں گے ۔