ڈپٹی کمشنر کوہلو کی جانب سے افطار پارٹی کا لیویز لائن میں اہتمام ، سرکاری افسران،قبائلی رہنماؤں کی شرکت

جمعرات 31 مئی 2018 23:22

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر کوہلو آغا نبیل اختر کی جانب سے ڈنرافطار پارٹی کا اہتمام لیویز لائن میں کیا گیاجس میں سرکاری آفیسران،قبائلی رہنماؤں اور لیویز کے بہادر جوانوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آغا نبیل اختر کی جانب افطار پارٹی کا اہتمام لیویز لائن میں کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر ممتاز علی مری،میجر رسالدار شیر محمد مری،تحصیلدار عبدالصمد مری،تحصیلدار گرسنی علی مرتضیٰ مری،تحصیلدار حبیب الل? مری ،سپرنٹنڈنٹ عبدالقادر مری قبائلی رہنما وڈیرہ بیورغ مری،میر شیرباز مری سمت سرکاری آفیسران،قبائلی رہنماؤں سمیت لیویز کے بہادر جوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آغا نبیل اختر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے لیویز اہلکار ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے اپنی صلاحتیوں کا استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :