کوئٹہ، جناح روڈ پرمسلح افراد کی فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق

جمعرات 31 مئی 2018 23:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پرمسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہارگیاہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ روز جناح روڈ پرانابلدیہ آفس کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے امجد خان عیسیٰ خیل کو قتل کردیا اور فرارہوگئے مقتول طوغی روڈ کا رہائشی بتایاجارہاہے جن کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں اسے ورثاء کے حوالے کیاجائیگاواقعہ کے مختلف پہلوئوں سے متعلق پولیس کارروائی کررہی ہے ۔