نگراں وزیراعلی بلوچستان کی نامزدگی کیساتھ صوبے میں 8نگراں وزراء کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی

جمعرات 31 مئی 2018 23:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) بلوچستان اسمبلی کی آئینی مدت پوری ہونے پر نگراں حکومت کی قیام کے حوالے سے رابطوں میں تیزی آگئی ہے ،نگراں وزیراعلی بلوچستان کے نامزدگی کیساتھ صوبے میں نگراں وزراء کے ناموں پر غوروخوص کا عمل شروع ہوگیا ہے ،بلوچستان کے 8رکنی متوقع نگراں صوبائی کابینہ کے متوقع وزراء میں روشن خورشید بروچہ ،ملک عطاء محمد مردانزئی ،میر عالم زیب مری ،امجد رشید ،عبدالصادق خلجی ایڈوکیٹ ،آغا عمر بنگلزئی ،حاجی عبدالرحمن سرگڑھ اور میر عطاء اللہ محمد زئی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :