حکومت کی جاتے جاتے عوام کو بڑی خوشخبری ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

جمعرات 31 مئی 2018 23:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) حکومت نے جاتے جاتے عوام کو بڑی خوشخبری سنا تے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل کا کہناتھا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ قیمتیں سات جون تک برقرار رہیں گی جبکہ نگراں حکومت نئی قیمتوں کا فیصلہ کر ے گی۔واضح رہے کہ اوگرا کی پاور ڈویڑن کو بھیجی گئی سمری میںڈیزل کی قیمت میں 12روپی50پیسے،مٹی کا تیل 8روپے 23 پیسے اور لائٹ آئل کی قیمت 11 روپے 65 پیسے فی لٹر بڑھنے کی سفارش کی گئی تھی۔