بھارت میں 10لاکھ بینک ملازمین کی ہڑتال، بینکنگ خدمات ٹھپ

جمعہ 1 جون 2018 11:30

نئی دہلی۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) بھارتی بینک ملازمین کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کے سلسلے میں جاری ہڑتا ل کے باعث ملک بھر میں بینک خدمات بری طرح متاثر ہو کر رہ گئیں۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق یونائٹیڈ فورم آف بینکنگ یونین ( یو ایف بی یو) کے اعلان پر تقریباً 10لاکھ بینک ملازمین تنخواہوں میں صرف 2 فیصد اضافے کے فیصلہ کے خلاف گزشتہ 2دن سے ہڑتال پر ہیں جبکہ یو ایف بی یو میں بینک سیکٹر کی تمام 9 تنظیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یو ایف بی یو نے دعویٰ کیا ہے کہ ہڑتال میں ممبئی ، دہلی، کولکتہ ، چنئی، بنگلور ، حیدرآباد، احمد آباد، جے پور ، پٹنہ ، ناگپور، جموں ، گوہاٹی ، جمشید پور ، لکھنو ، آگرہ ، انبالہ اور تریوندراپورم میں بینکوں کی شاخوں کے ملازمین نے کھل کر ہڑتال میں حصہ لیا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں 21 بینکوں کی تقریباً85 ہزارشاخیں ہیں جہاں 70 فیصد تجارتی حصہ داری ہے۔ بینک ملازمین کے مطابق اس ماہ کے آخر میں ہڑتال ہونے سے بینکوں اوراس کی شاخوں سے لوگوں کو تنخواہیں نکالنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مختلف مقامات پر نصب اے ٹی ایم میں نقدی نہ ہونے سے مارکیٹ میں روزمرہ کے لین دین اور تجارتی سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :